Friday, November 22, 2024, 1:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا میں برڈ فلو وائرس سے پہلے شخص کی موت

دنیا میں برڈ فلو وائرس سے پہلے شخص کی موت

وائرس انسانوں میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی ادارہ صحت نے میکسیکو شہر میں برڈ فلو یعنی ایچ 5 این 2 کے باعث مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

برڈ فلو سے ہلاک ہونے والا شخص 59 سال کا تھا جو کہ 24 اپریل کو میکسیکو کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گیا تھا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مریض میں بخار، سانس لینے میں تکلیف، ڈائیریا، سمیت بے سکونی کی کیفیت بطور علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ مرنے والے مریض کو برڈ فلو کس طرح لگا، تاہم میکسیکو شہر میں برڈ فلو پولٹری سے رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

banner

سائنسدانوں کی جانب سے عندیہ دیا جارہا ہے کہ وائرس انسانوں میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے،.

اقوام متحدہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ حالیہ برڈ فلو کی لہر کے میکسیکو شہر میں پھیلنے کے امکانات کم ہیں

دوسری جانب میکسیکو کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز کہنا تھا کہ اب تک ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کیسز کی منتقلی کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔ جبکہ دیگر مریض جن میں برڈ فلو وائرس پایا گیا تھا، اب منفی ٹیسٹ آیا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2020 میں بھی یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا، جس کے باعث کروڑوں مرغیاں موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔

حال ہی میں امریکا سمیت کئی ممالک کے ممالیہ جانداروں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس سے انسانوں میں وائرس کے منتقل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024