Saturday, April 19, 2025, 12:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 1.1 ارب تک پہنچ گئی

دنیا میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 1.1 ارب تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے رپورٹ جاری کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے عالمی کثیر جہتی غربت انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 110 ممالک کے 6.1 ارب افراد میں سے 1.1 ارب لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 6 میں سے 5 غریب سب صحارا افریقا یا جنوبی ایشیاء میں رہتے ہیں، سب صحارا علاقے میں رہنے والے 47.8 فیصد جبکہ جنوبی ایشیاء میں 34.9 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔

جنوبی ایشیاء اور سب صحارا افریقا کے علاوہ غربت سے لڑنے والوں میں سے 65 فیصد چین، انڈونیشیا، میانمار، سوڈان اور یمن میں ہیں۔

اقوام متحدہ نے دنیا کے تحفظ اور اس کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے جو ترقیاتی اہداف مقرر کئے ہیں ان میں 2030ء تک غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

banner

یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگروام کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں اضافے کو کم کرنا اور یومیہ 3.65 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنیوالے کروڑوں لوگوں کو 14 ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ رقم سے غربت سے نکالنا ممکن ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024