Tuesday, February 4, 2025, 10:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ برطانوی جزیرے سے ٹکرانے کو تیار

دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ برطانوی جزیرے سے ٹکرانے کو تیار

آئس برگ سے لاکھوں پینگوئنوں، ہاتھی اور سی گلز خطرے میں آگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ آہستہ آہستہ برطانوی جزیرے کی جانب بڑھ رہا ہو جو کسی بھی وقت اس سے ٹکرائے جائے گا۔

آئس برگ سست رفتاری سے تیرتا ہوا انٹارکٹکا کے اس دور افتادہ جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے جو لاکھوں پینگوئنوں اور سیل کا گھر ہے۔

رپورٹ کے مطابق A23a نامی برفانی تودے کا وزن ایک ٹریلین ٹن سے بھی زائد ہے جو براعظم انٹارکٹیکا کے قریب ایک چھوٹے سے برطانوی جزیرے کی جانب تصادم کے لیے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ برفانی تودہ امریکی شہر نیویارک سے تقریباً تین گنا زیادہ بڑا ہے۔

banner

ماہرین کے مطابق اے 23 اے برفانی تودہ برطانوی جزیرے سے تقریباً 280 کلومیٹر دور ہے، جسے جنوبی جارجیا کہا جاتا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دو سے چار ہفتوں میں یہ آپس میں ٹکرا جائیں گے۔ جنوبی جارجیا بہت سے جانوروں کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئس برگ ٹکرانے سے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر برسوں تک جزیرے کے گرد تیرتا رہتا ہے۔ مگر اسے سے پینگوئن، ہاتھی اور سی گلز کے گھر خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

ر سمندری ماہر ین نے خبردار کیا کہ اگر برفانی تودہ جزیرے کے قریب پھنس گیا تو یہ ان راستوں کو روک سکتا ہے جن کا استعمال سیلز اور پینگوئن خوراک تلاش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ یہ ان جانوروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہو گا جو جزیرے پر رہتے اور افزائش کرتے ہیں۔

اس سے قبل سال 2004 میں بھی A38 نامی ایک بڑا آئس برگ جنوبی جارجیا کے قریب پھنس گیا تھا جس کے باعث راستے بند ہوگئے تھے جو پینگوئن اور سیل خوراک تلاش کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے اور نتیجتاً ان کی تعداد کم ہوتی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024