Sunday, June 8, 2025, 6:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کا پہلا اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر ‘ڈیون’ تیار

دنیا کا پہلا اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر ‘ڈیون’ تیار

'ڈیون' مصنوعی ذہانت کی کئی نامور کمپنیوں کے انٹرویو پر مبنی آزمائش میں کامیاب رہا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمگیر شہرت کی حامل ٹیک کمپنی کوگنیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا سوفٹ ویئر انجینیر لانچ کردیا ہے۔

’ڈیون‘ لکھنے کے علاوہ ایک ہی پرامپٹ سے کوڈنگ کرنے کے علاوہ ویب سائٹ اور سوفٹ ویئرز بھی تیار کرسکتا ہے۔

کوگنیشن کا کہنا ہے کہ اس اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کو تیار کرنے کا مقصد اِسے انسانوں کی جگہ کام پر لگانا نہیں بلکہ کارکردگی بہتر بنانے میں اُن کی مدد کرنا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی متعدد بڑی کمپنیوں کے انٹرویوز میں یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کامیاب ہوچکا ہے۔ سوفٹ ویئر انجینیر سے متعلق بہت سے پیچیدہ سوالوں کے جواب اِس نے خاصی مہارت کے ساتھ بالکل درست دیئے۔

banner

کوگنیشن نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ’ڈیون“ موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کام کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈیون‘ اسٹیٹ آف دی آرٹ یعنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

’ڈیون‘ نے اب تک کئی کام کیے ہیں۔ یہ انجینیرنگ سے متعلق بہت سے تمام امور انجام دیتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر سوچتا بھی ہے اور کسی بھی معاملے میں منصوبہ سازی بھی کرسکتا ہے۔ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہزاروں فیصلے کرسکتا ہے۔ غلطیوں سے سیکھنے کے وصف کی بدولت اس کی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024