Friday, November 22, 2024, 2:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کی سستی ترین گاڑی متعارف کرانے والے رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے

دنیا کی سستی ترین گاڑی متعارف کرانے والے رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے

رتن ٹاٹا 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے

by NWMNewsDesk
0 comment
رتن ٹاٹا کو دنیا کی ’سستی ترین‘ گاڑی متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔

انڈیا کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا بدھ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں چلے بسے ۔

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندراسیکارن نے بدھ کو رتن ٹاٹا کی موت کی تصدیق کی۔

رتن ٹاتا کو بدھ کی صبح نازک حالت میں ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں این چندراسیکارن کا کہنا تھا کہ ’ہم انتھائی دکھ کے ساتھ مسٹر رتن نیول ٹاٹا کو الوداع کہتے ہیں، جو کہ ایک غیرمعمولی رہنما تھے جن کی خدمات نے نہ صرف ٹاٹا گروپ بلکہ ہماری قوم کی بنیادیوں کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘

banner

رتن ٹاٹا 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے اور 2012 تک گروپ اس عہدے پر فائز رہے۔

رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کے کاروبار کو نہ صرف وسعت دی بلکہ دنیا کی ’سستی ترین‘ گاڑی متعارف کرانے کا اعزاز بھی گروپ کو دلایا۔

2012 رتن ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹااسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024