Monday, July 21, 2025, 6:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کو شکست، اتوار کو بھارت سے فائنل معرکہ ہوگا

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کو شکست، اتوار کو بھارت سے فائنل معرکہ ہوگا

کینگروز کے سامنے پروٹیز سنبھل نہ سکے، 212 رنز پر ڈھیر

by NWMNewsDesk
0 comment

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ ہوگا۔ کینگروز نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا۔

5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 16 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کینگروز کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھیں 62 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلوی اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے 213 رنز ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو 60 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

banner

62 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔

ڈیوڈ وارنر 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مچل مارش صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے، اسٹیو اسمتھ 30، مارنس لبوشین 18 اور جوش انگلس 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے میکسویل ایک رن ہی بنا سکے۔

ٹریوس ہیڈ کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹیل اینڈرز نے آسٹریلوی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں 193 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں، اس کے بعد کمنز نے 29 گیندوں پر 14 اور مچل اسٹارک نے 38 گیندوں پر 19 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔

اس سے قبل پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024