47
امریکہ نے بحرین کے لیے ٹینکوں کی فروخت کے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے کانگریس کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ بحرین کو ایم آئی اے 2 قسم کے 50 جدید ٹینک فروخت کرنے کو تیار ہے۔یہ امریکی ٹینک زمینی جنگ کے لیے آزمودہ ہیں۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے’ ان ٹینکوں کی فراہمی کی صورت میں بحرین خطے میں امریکی آپریشنز کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ بھی آپریشنز میں حصہ لے سکے گا۔’
واضح رہے کانگریس چاہے تو فیصلے کو روک بھی سکتی ہے۔