Friday, November 22, 2024, 1:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا : محمود عباس

دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا : محمود عباس

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنے مکمل، جائز قومی حقوق سے لطف اندوز ہوئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو سکتا ہے، وہ غلطی پر ہیں ۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکہ نے جو تاریخی لحاظ سے دونوں فریقوں کے درمیان امن کے لئے سہولت کار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سخت دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کو ترک کر دیا ہے، جس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متنازعہ بستیوں کو آگے بڑھایا ہے۔

banner

فلسطینی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس دو ریاستی حل کو بچانے اور حالات کو مزید سنگینی سے بگڑنے اور ہمارے خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے بچانے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024