Thursday, December 26, 2024, 9:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ

دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ

گشت کا مقصد ’ماہی گیروں کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے : چینی کوسٹ گارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور پھر کشیدگی میں اضافے کے بعد چین نے تائیوان کے زیر کنٹرول جزیروں کے قریب گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

چینی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کررہے ہیں۔

چینی ساحلی محافظوں کے ترجمان گان یو نے ایک بیان میں کہا کہ گشت کا مقصد ’ماہی گیروں کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔‘

گزشتہ ہفتے 14 فروری کو کنمین جزائر کے قریب تائیوان کے ساحلی محافظوں کے تعاقب کے دوران ایک چینی کشی الٹ گئی تھی۔ واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

banner

چین نے اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے تائیوان پر زور دیا ہے کہ وہ کشتی کے عملے کے دو زندہ بچ جانے والے ارکان کو رہا کرے، جنہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

تائیوان نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کنمین جزائر کے ٓگرد ’ممنوعہ پانیوں کے اندر‘ تھی (یہ علاقہ تائیوان کے زیر انتظام ہے لیکن چین کے شہر زیامن سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے)۔

چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور ایک دن اس جزیرے کو اپنے کنٹرول میں لانے کا عزم کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024