Tuesday, June 10, 2025, 1:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دپیکا نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟

دپیکا نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟

میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریباً ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024