Thursday, November 14, 2024, 12:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار دہشت گرد قرار

دھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار دہشت گرد قرار

گولڈی برار نےسدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر گولڈی برار کو انڈہن حکومت نے دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

انڈیا کی وزارت داخلہ نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون(یو اے پی اے) کے تحت کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دیا۔

گولڈی برابر کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ ہے جو 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا گئے تھے۔

انڈیا کی وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ’اپریل 1994 میں پیدا ہونے والے ستوندرجیت سنگھ جو شمشیر سنگھ اور پریتپال کور کے بیٹے ہیں، وہ کینیڈا کے علاقے برامٹن میں مقیم ہیں اور خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپ ببّر خالصہ کے ساتھ منسلک ہیں۔‘

banner

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ گولڈی برار ڈرونز کے ذریعے سرحد کے آر پار ممنوعہ ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ یہ ہتھیار پرتشدد سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

گزشتہ برس انڈیا کی حکومت نے انٹرپول کو گولڈی برار کے متعلق ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

گولڈی برار نے پنجاب کے علاقے مانسا میں 2022 میں ہونے والے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔سدھو موسے والا قتل کیس کی 1850 صفحات کی چارج شیٹ میں گولڈی برار کو اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024