خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں کے لیے خواتین کے نام پر موبائل سمز استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ خواتین کے نام پر دہشتگردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں کے لئے موبائل سمز استعمال ہورہی ہیں۔
عمران شاہد نے بتایا کہ بھتے کی کالز میں افغانی سمز کے ساتھ پاکستانی نمبر بھی استعمال ہوتے ہیں اور تحقیقات کے دوران متعدد سمز خواتین کے نام پر نکلی ہیں۔
عمران شاہد نے بتایا کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر اسکیموں کیلئے خواتین سے انگوٹھا لگوا کر سمز نکال لی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ) اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہے ہیں اور نادرا سے بھی شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق رابطہ کیا ہے۔