Friday, November 22, 2024, 2:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کی درخواست ضمانت مسترد،28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دیدیا

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کی درخواست ضمانت مسترد،28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دیدیا

کیجری وال بدعنوانی کے ’سرغنہ‘ اور ’کلیدی سازش کار‘ قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

عدالت نے اروند کیجریوال کو سات دنوں کے لیے مالی بدعنوانی کے انسداد کے ادارے ’انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ‘ (ای ڈی) کی تحویل میں دے دیا۔

ای ڈی نے اروند کیجری وال کو دہلی شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں جمعرات کی شب دہلی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اسی کیس میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

banner

ای ڈی نے تیلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور رکن اسمبلی کے کویتا کو بھی اس معاملے میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

سماعت کے دوران ای ڈی نے کیجری وال کو مبینہ بدعنوانی کا ’سرغنہ‘ اور ’کلیدی سازش کار‘ قرار دیا۔

کیجری وال پر الزام ہے کہ وہ کالعدم شدہ شراب پالیسی وضع کرنے میں شامل رہے ہیں جس سے جنوبی بھارت کے شراب تاجروں کو مالی فائدہ ہوا۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مطابق شراب تاجروں نے عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے رشوت دی تھی جس کا استعمال گوا اور پنجاب کے انتخابات میں کیا گیا۔ اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ مالی بدعنوانی 600 کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔

عام آدمی پارٹی اس الزام کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی ابھی تک کچھ بھی کیش برآمد نہیں کر سکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024