71
بھارتی دار الحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کی۔
انہیں یکم اپریل کو پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جمعرات کو دہلی کی ایک عدالت میں پیشی کے وقت دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنیادی طور پر عام آدمی پارٹی کو کچلنے کے لیے متحرک ہے۔
اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ خود بھی بھتہ خوری کا ریکٹ چلارہا ہے مگر اُس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مزید ریمانڈ بھی لے تو پروا نہیں۔ وہ جی بھر کے تحقیقات کرلے۔