ہالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو شادی کے پانچ برس بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوڑے کی شادی کی ویڈیو معروف بھارتی پروگرام ‘کافی ود کرن’ میں شیئر کی گئی جس کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی پہلی قسط میں پہلی مرتبہ دیپیکا اور رنویر نے ایک ساتھ شرکت کی۔
دیپیکا اور رنویر کی جانب سے اب تک اپنی شادی کی ویڈیو شیئر نہیں کی گئی تھی، کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں البتہ اب ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔
ویڈیو میں جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جب کہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔