Sunday, December 22, 2024, 6:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » راشد خان کی طالبان سے خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

راشد خان کی طالبان سے خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

مقدس کتاب قرآن پاک مرد و خواتین کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان کرکٹر راشد خان نے طالبان حکومت سے ملک میں خواتین کی میڈیکل کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب قرآن پاک مرد و خواتین کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔

راشد خان نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر اظہار مایوسی کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں طالبان کے فیصلے کو افغانستان اور وہاں کے عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے حکام سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے لڑکیوں کو میڈیکل کی تعلیم کی اجازت دیں۔

راشد خان نے لکھا کہ اس وقت افغانستان میں خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے باقی خواتین بیماری کے وقت مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، اس لیے خواتین کو میڈیکل کی تعلیم کی اجازت دی جانی چاہیے۔

banner

کرکٹر نے لکھا کہ افغانستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، ملک کو ہر شعبے اور خصوصی طور پر طبی شعبے میں پیشہ ور افراد کی اشد ضرورت ہے، خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی شدید کمی تشویش ناک ہے، کیونکہ یہ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال اور وقار کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے لڑکیوں کی طبی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے بعد افغان طالبان حکام نے مختلف طبی تعلیم دینے والے اداروں کو لڑکیوں کو تعلیم نہ دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024