Sunday, December 22, 2024, 2:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رانا ثنااللہ نے نواز شریف سے متعلق نگران وزیر داخلہ کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دیدیا

رانا ثنااللہ نے نواز شریف سے متعلق نگران وزیر داخلہ کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دیدیا

نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے :نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ وزیر داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا، سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان دےکراپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر توجہ دیں۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024