Sunday, December 22, 2024, 7:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول ایک بار پھر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول ایک بار پھر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سابق ’را‘ چیف اجیت دوول کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔

مودی حکومت کی تیسری مدت میں اجیت دوول بطور مشیر قومی سلامتی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دی اور ان کی تقرری 10 جون سے کی گئی ہے جب کہ پی کے مشرا کو مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا۔

banner

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول کو پہلی مرتبہ 2014 میں قومی سلامتی کا مشیر بنایا گیا تھا اور وہ مودی کی گزشتہ دو حکومتوں میں یہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024