Saturday, April 19, 2025, 6:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رشوت لینے کے شبہ پر روسی نائب وزیر دفاع گرفتار

رشوت لینے کے شبہ پر روسی نائب وزیر دفاع گرفتار

تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔

روسی حکام کے مطابق گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے، انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

banner

تیمور سائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024