برطانوی وزیر اعظم رِشی سُونک نے دیوالی آنے سے پہلے ہی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاننگ اسٹریٹ کو اس کی خوشیوں میں رنگ دیا۔
برطانوی وزیراعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئرکی گئیں، کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رشی سونک نے دیوالی سے پہلے ہی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
رشی سونک کی جانب سے اپنے پیغام میں لکھا کہ اندھیروں میں روشنیوں کے تہوار کا جشن منایا گیا۔
انہوں نے برطانیہ سمیت پوری دنیا میں رواں ہفتے منائی جانے والی دیوالی کی مبارکباد بھی دیں۔
Tonight Prime Minister @RishiSunak welcomed guests from the Hindu community to Downing Street ahead of #Diwali – a celebration of the triumph of light over darkness.
Shubh Diwali to everyone across the UK and around the world celebrating from this weekend! pic.twitter.com/JqSjX8f85F
— UK Prime Minister (@10DowningStreet) November 8, 2023
ایکس اکاؤنٹ سے شئیرکی جانے والکی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی سونک اپنی اہلیہ اکشتا کے ہمراہ شمع روشن کر رہے ہیں اور وہاں موجود مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منارہے ہیں۔