Thursday, September 19, 2024, 12:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رنبیر کپور کی ’انیمل‘ نے باکس آفس پر ’غدر2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

رنبیر کپور کی ’انیمل‘ نے باکس آفس پر ’غدر2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر حکمرانی کررہی ہے اور اب اس نے سنی دیول کی ’غدر2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024