ممبئی ایئرپورٹ پر ٹرماک (طیارہ پارک کرنے کی جگہ) پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے مسافروں کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس کے بعد انڈیا کی وزارت سول ایوی ایشن نے ممبئی ایئرپورٹ اور انڈیگو ایئرلائن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھند کے باعث فلائٹ میں تاخیر کے بعد متعدد مسافر طیارے کے نیچے زمین پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔
سول ایوی ایشن ک
passengers of IndiGo Goa-Delhi who after 12 hours delayed flight got diverted to Mumbai having dinner just next to indigo plane pic.twitter.com/jGL3N82LNS
— JΛYΣƧΉ (@baldwhiner) January 15, 2024
ے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس معاملے پر وزارت کے حکام کے ساتھ رات کو میٹنگ بلائی جس کے بعد انڈیگو ایئرلائن اور ممبئی ایئرپورٹ کو نوٹس جاری کیا گیا۔
سول ایوی ایشن کے اہلکار کے مطابق نوٹس میں کہا گیا انڈیگو ایئرلائن اور ممبئی ایئرپورٹ مسافروں کے لیے مناسب سہولت کے انتظامات کرنے میں فعال نہیں تھے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ طیارے کو کانٹینکٹ اسٹینڈ کے بجائے دور دراز جگہ پر پارک کیا گیا تھا، جس سے مسافر بیت الخلاء اور ریفریشمنٹ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے