Thursday, September 19, 2024, 11:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی اثاثے ضبط کرنے کے لیے مغرب کو زیادہ جرأت مند ہونا چاہیے:برطانوی وزیرِاعظم

روسی اثاثے ضبط کرنے کے لیے مغرب کو زیادہ جرأت مند ہونا چاہیے:برطانوی وزیرِاعظم

یورپی یونین،امریکہ، جاپان اور کینیڈا روس کے 300 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکےہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے کہا کہ مغربی ممالک کو روسی اثاثہ جات ضبط کرنے کے بارے میں مزید جرأت کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو انہوں نے 2022 میں یوکرین پر ملک کے مکمل حملے کے بعد منجمد کر دیئے تھے۔

سونک نے ایک مضمون میں کہا کہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دیگر امداد کی بھی مسلسل ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں روسی جنگی معیشت کو نقصان پہنچانے میں زیادہ دلیری سے کام لینا چاہیے اور ہمیں سیکڑوں اربوں کے منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے میں زیادہ دلیر ہونا چاہیے۔”

جی سیون ممالک اثاثہ جات کی ممکنہ ضبطی کا ایسے طریقے کے طور پر جائزہ لے رہے ہیں کہ یوکرین پر حملے سے ہونے والے نقصان کی روس سے ادائیگی کروائی جا سکے۔

banner

سونک نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کے لیے مالی اور فوجی مدد جاری رکھے۔

یورپی یونین، امریکہ، جاپان اور کینیڈا نے 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد روس کے تقریباً 300 بلین ڈالر کے اثاثہ جات منجمد کر دیئے تھے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024