سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لئے روسی انفلوئنسر ‘ایوگینی چیبوٹاریو’ نے خود کو مرسڈیز کے ساتھ دفن کرلیا۔
اس اسٹنٹ کی ویڈیو نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے اور باہر آنے کے بجائے، اندر ہی بیٹھا رہتا ہے۔
View this post on Instagram
اس کے بعد وہاں موجود افراد گاڑی پر مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک جے سی بی ایکسکیویٹر کی مدد سے اسے مکمل طور پر زمین کے نیچے دفن کر دیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر اس سارے منظر کے دوران ایوگینی بالکل پرسکون رہتا ہے، حتیٰ کہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے اور ایک بوتل دکھاتا ہے، شاید وہ تجربے کے دوران اپنا وقت گزارنے کے لیے اسے ساتھ لایا تھا۔
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ اور حیرت کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ بہت سے صارفین نے اسے انتہائی بے وقوفانہ اور خطرناک حرکت قرار دیا، جبکہ کچھ نے یہ سوال اٹھایا کہ آخر وہ زمین کے نیچے کیسے سانس لے رہا تھا؟ کئی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ اسٹنٹ کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔