4
روس کے بحری جنگی جہاز شامی بندرگاہ طرطوس سے نکل گئے ہیں۔
ان روسی اثاثوں میں فریگیٹ اور تیل بردار جہاز بھی شامل تھے۔
سیٹلائٹ سے لی گئی ان روسی جہازوں کی تصاویر کے مطابق یہ طرطوس سے شمال مغرب میں 13 کلومیٹر کے فاصلے پر نقل و حرکت کر رہے ہیں۔
خیال رہے طرطوس کی بندرگاہ کو روس ایک طویل عرصے سے استعمال میں لا رہا ہے
تاہم بشار حکومت کے خاتمے کے بعد سیٹلائٹ نے طرطوس سے روسی بحریہ کے جہازوں کی نقل و حرکت کو ظاہر کیا ہے۔
اتوار کے روز شامی اپوزیشن کے جنگجو گروپ نے بشار حکومت لا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔