Sunday, December 22, 2024, 3:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی جیٹ طیارہ افغانستان میں لاپتا، ہلاکتوں کا خدشہ

روسی جیٹ طیارہ افغانستان میں لاپتا، ہلاکتوں کا خدشہ

طیارہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے محکمہ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ازبکستان سے بھارت کے راستے ماسکو جانے والا چھوٹا چارٹر طیارہ ہفتے کی شام افغانستان کے مقام پر ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

روسی ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی ساختہ جیٹ طیارہ روس میں رجسٹرڈ تھا اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس میں عملے کے 4 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 6 افراد سوار تھے۔

بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ لاپتا ہونے والا طیارہ شیڈول کمرشل فلائیٹ یا بھارتی چارٹرڈ طیارہ نہیں تھا۔

بدخشاں صوبے کی پولیس کے ترجمان نے کہا طیارہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

banner

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ایک عہدیدار ذبیح اللہ امیری نے بتایا کہ کران و منجان ضلع کے علاقے توپخانہ میں ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024