104
سعودی عرب کے دورہ پر موجود روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہی محل میں صدر پیوٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہاکہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔
روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے سعودی شہزادے کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی۔جبکہ صدر پیوٹن کی دعوت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
