3
کریملن نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن منگل کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آلِ سعید سے ماسکو میں مذاکرات کریں گے۔
کریملن نے ہفتے کے روز مزید کہا کہ دونوں راہنما دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور موجودہ عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
جیسا کہ مسقط کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہوئے تو عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر اپنے ملکوں کے درمیان تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔