105
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
روسی صدر کا دورہ چین کے دوران شی جن پنگ سے ملاقات کا مقصد امریکا کے دو سب سے بڑے حریفوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔
