Thursday, September 19, 2024, 8:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی فوج میں زبردستی بھرتی ہونے والے چار انڈین شہریوں کی واپسی

روسی فوج میں زبردستی بھرتی ہونے والے چار انڈین شہریوں کی واپسی

روس میں اترے تو ان کے ساتھ غلاموں سا سلوک کیا گیا؛ سفیان

by NWMNewsDesk
0 comment

روس اور یوکرین کی جنگ میں لڑنے کے لیے دھوکہ دہی سے بھرتی کیے گئے چار انڈین شہری اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔

ان انڈین شہریوں کو دھوکہ دہی سے ایک پرائیویٹ روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔

واپس آنے والوں میں سے ایک تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد سفیان نے سات ماہ قبل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے واپسی کے لیے درخواست کی تھی۔

ان کے ساتھ واپس آنے والے تین دیگر کا تعلق کرناٹک سے ہے۔

banner

ان کے مطابق کم از کم 60 انڈین نوجوان نوکری کے فراڈ کا شکار ہوئے، جن میں سے بہت سے اب بھی روس میں موجود ہیں۔

ان سب کو دسمبر 2023 میں انڈیا سے اس وعدے کے ساتھ بھیجا گیا تھا کہ انہیں روس میں سکیورٹی اہلکار یا مددگار کے طور پر کام دیا جائے گا۔

حیدرآباد کے ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سفیان نے بتایا کہ جب وہ روس میں اترے تو ان کے ساتھ ’غلاموں جیسا سلوک کیا گیا۔

واپس آنے والے چاروں افراد نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ وہ دعا کریں اور اس دن کا تصور کریں جب وہ انڈیا واپس جائیں گے اور اپنے خاندان والوں سے دوبارہ ملیں گے۔
سفیان کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والا میرا ایک بہت اچھا دوست ہیمل ایک ڈرون حملے میں مارا گیا۔ وہ 24 فوجیوں کی ٹیم کا حصہ تھا جس میں ایک انڈین اور ایک نیپالی بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہیمل کی موت کے بعد ہم نے اپنے گھر والوں کو اپنی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد گھر والوں نے وزیر خارجہ سے ہمیں جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024