Friday, March 14, 2025, 4:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 25 افراد ہلاک، 37 زخمی

روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 25 افراد ہلاک، 37 زخمی

روسی فورسز نے ڈوبروپیلیا میں بلیسٹک میزائل، متعدد راکٹس اور ڈرونز سے حملے کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روس نے خارکیو ریجن اور مشرقی شہر ڈوبروپیلیا میں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے ڈوبروپیلیا میں بلیسٹک میزائل، متعدد راکٹس اور ڈرونز سے حملے کیے، جس سے 8 منزلہ عمارت اور 30 گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ حملے سے 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

یوکرینی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ خارکیو ریجن کے شمال مشرق میں علیحدہ ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر جاری بیان میں بتایا کہ ایسے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی مقاصد تبدیل نہیں ہوئے.

banner

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ زندگیوں کی حفاظت کے لیے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھیں، فضائی دفاع کو مضبوط کریں اور روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کریں، ہر وہ چیز جس سے ولادیمیر پیوٹن جنگ کے اخراجات کررہا ہے، اسے لازمی تباہ ہونا چاہیے۔

جمعہ کو روسی افواج نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روکنے کے بعد سے اپنے پہلے بڑے میزائل حملے میں یوکرین کے توانائی اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا تھا، جس سے کیف پر دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کو تیزی سے ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

جنگ شروع ہونے سے قبل ڈوبروپیلیا میں تقریباً 28 ہزار افراد رہائش پذیر تھے، جو پوکروسک کے اہم مرکز کے شمال میں فرنٹ لائن سے 22 کلومیٹر دور ہے، جہاں روسی افواج ہفتوں سے حملہ کر رہے ہیں۔

کیف اور ماسکو کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی امریکی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں فریقین کے فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں میں حملے تاحال جاری ہیں۔

ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ سرگٹنیفٹیگز کی کریشی آئل ریفائنری کو یوکرین کے ایک بڑے ڈرون حملے کے دوران ملبہ گرنے سے نقصان پہنچا۔

روسی افواج نے حالیہ ہفتوں میں کرسک سے یوکرینی فوجیوں کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جب کیف نے سرحد پر حملہ کیا اور اگست میں روسی علاقے کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

روسی وزارت دفاع نے آج بتایا کہ اس کے فوجیوں نے کرسک کے علاقے میں تین دیہات کو یوکرینی فورسز سے واپس لے لیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024