Wednesday, January 28, 2026, 3:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے رواں برس 300 سے زیادہ مرتبہ طیارے اڑائے: نیٹو

روسی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے رواں برس 300 سے زیادہ مرتبہ طیارے اڑائے: نیٹو

نیٹو کے لڑاکا طیارے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں : ترجمان ڈیلن وائٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

نیٹو نے کہا ہے کہ اتحاد کی فضائیہ نے رواں سال کے دوران روسی فوجی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے 300 سے زائد بار اپنے طیارے لانچ کیے۔

اتحاد نے کہاکہ نیٹو کے طیاروں اور روسی طیاروں کے درمیان فضائی مقابلوں کی اکثریت محفوظ اور پیشہ ورانہ تھی۔ روسی فوجی طیاروں کے ذریعے نیٹو کی فضائی حدود میں دخل اندازی مختصر دورانیے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ روسی طیاروں کا داخلہ زیادہ تر بحیرہ بالٹک کے اوپر ہوا۔

گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو نے زیادہ لڑاکا اور نگرانی کے طیاروں کی پروازوں کے ذریعہ مشرقی کنارے پر اپنے فضائی دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔

نیٹو کے ترجمان ڈیلن وائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیارے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں اور اگر ہمارے اتحادیوں کی فضائی حدود کے قریب مشکوک یا غیر اعلانیہ پروازوں کا پتہ چلتا تو وہ پرواز کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024