Thursday, December 26, 2024, 4:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس میں دوسری جنگِ عظیم کے بعدپہلی بار غیر ملکی فوج داخل

روس میں دوسری جنگِ عظیم کے بعدپہلی بار غیر ملکی فوج داخل

یوکرین کی روسی سرحدی علاقے کرسک میں پیش قدمی جاری، دو لاکھ افراد کا انخلاء

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرینی فورسز نے روس کے سرحدی علاقے کرسک پر حملہ کردیا

یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فورسز نے ایک ہزار مربع کلو میٹر علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے لگ بھگ 70 املاک کو تحویل میں لے لیا ہے۔

 یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اہلکار کرسک کے علاقے میں مزید لگ بھگ دو کلو میٹر تک آگے جا چکے ہیں۔

یوکرین کا حملہ روس کی سر زمین پر دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار کسی اور ملک کی فوج کی در اندازی قرار دی جا رہی ہے۔

banner

روسی شہر کرسکے کے گورنر نے ضلع گلشکوف کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ یہ علاقہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں لگ بھگ 20 ہزار افراد آباد ہیں۔

یوکرین کے دو ہفتے قبل شروع کی گئی اس کارروائی کے بعد روسی حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں سے پہلے ہی دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی فوج کرسک میں مسلسل پیش قدمی میں مصروف ہے اور مزید ایک سے دو کلو میٹر کے علاقے میں پیش قدمی کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024