Friday, November 22, 2024, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے مسلم خواتین کو شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت دے دی

روس نے مسلم خواتین کو شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت دے دی

درخواست کے ساتھ فراہم کی گئی تصاویر میں چہرہ چھپا ہوا نہیں ہونا چاہیے : روسی وزارت داخل

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے اپنے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے شہریت کی درخواست دینے والی غیر ملکی خواتین کو دستاویزات کے لیے حجاب والی تصاویر جمع کرانے کی اجازت دے دی۔

روسی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے قانون کا اطلاق 5 مئی سے ہوگا جس کے تحت شہریت کی درخواست دینے والی خواتین حجاب کے ساتھ اپنی تصاویر ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کراسکیں گی۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ اگر کسی درخواست گزار (خاتون) کے مذہبی عقائد اسے اجنبیوں کے سامنے سر ڈھانپے بغیر آنے سے روکتے ہوں تو وہ اپنی اسکارف والی تصاویر جمع کراسکتی ہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ درخواست کے ساتھ فراہم کی گئی تصاویر میں چہرہ چھپا ہوا نہیں ہونا چاہیے اور ایسی تصاویر جن میں درخواست گزار کی ٹھوڑی مکمل یا جزوی ڈھکی ہوئی ہو وہ تصاویر بھی ناقابل قبول ہوں گی۔

banner

خیال رہےکہ روسی خواتین کو پہلے ہی سرکاری دستاویزات جیسے پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ورک پرمٹ وغیرہ کے لیے حجاب والی تصاویر استعمال کرنےکی اجازت ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہےکہ نئے قوانین درخواست گزاروں کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنےکی اجازت دینےکے ساتھ ریاست کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024