Sunday, September 8, 2024, 1:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے ڈوئچے بینک اور یونی کریڈٹ کے اثاثے ضبط کر لیے

روس نے ڈوئچے بینک اور یونی کریڈٹ کے اثاثے ضبط کر لیے

ڈوئچے بینک سے 239 ملین یورو ، یونی کریڈٹ کے463 ملین یورو مالیت کے اثاثے ضبط

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ڈوئچے بینک اور یونی کریڈٹ کے روس میں موجود اثاثے ضبط کیے جائیں گے۔

ماسکو کی جانب سے 2022 میں کیف پر حملے کے بعد یورپی بینک بڑے پیمانے پر روس سے نکل چکے ہیں۔

16 مئی کی دستاویزات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک عدالت نے ڈوئچے بینک سے 239 ملین یورو (260 ملین ڈالر) ضبط کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا۔

اسی دن عدالت نے اٹلی کے یونی کریڈٹ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 463 ملین یورو مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا۔

banner

یہ دونوں فیصلے روسی خیم ایلینز کی درخواست کے جواب میں جاری کیے گئے، جو جرمن کمپنی لنڈے کے تعاون سے گیس پروسیسنگ اور مائع کاری کا ایک بڑا پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جس نے روس کے فوجی حملے کی وجہ سے اس منصوبے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

روسی خیم ایلینز نے یونی کریڈٹ اور ڈوئچے بینک پر مقدمہ دائر کیا جو دونوں اس منصوبے کے ضامن ہیں۔ یونی کریڈٹ ان یورپی بینکوں میں سے ایک تھا جو ماسکو کے یوکرین پر حملے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جس کا ایک بڑا مقامی ماتحت ادارہ ملک میں کام کر رہا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024