Monday, June 16, 2025, 9:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا

روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا

ایودیوکا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے : روسی وزارت دفاع

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا۔

روسی فوج سے لڑائی میں 1500 یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں، ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیوکا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور ڈونیسک کے دارالحکومت پریوکرینی حملے روکنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

روس کے اس زیرقبضہ یوکرینی شہر میں جنگ کے آغاز سے لڑائی جاری تھی، ڈونیسک ریجن کا شہر ایودیوکا تقریباً 32 اسکوائرکلومیٹر پرمحیط ہے۔

banner

فوجی سامان کی کمی کو بنیاد بنا کر یوکرینی فوج کے کمانڈرانچیف نے ایودیوکا سے ایک روز پہلے پسپائی کااعلان کر دیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونیسک کے شہر ایودیوکا پر قبضہ کرنے پر فوج کو شاباش دیتے ہوئے اسے اہم پیشقدمی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024