Saturday, April 19, 2025, 11:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم

روس کا امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم

دونوں سفارت کاروں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دے دیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے2 امریکی سفارت کاروں کو’شخصی طور پر نان گراٹا‘ قرار دیتے ہوئے انہیں 7 دونوں میں ملک چھوڑے کا کہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

وزارت نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور دوسرے سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم سے رابطہ رکھا تھا جسے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

banner

بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق ملازم پر یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں امریکی سفارت کاروں کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔

ادھر سفارت کاروں کے ملک سے بے دخلی پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارتکاروں کی بے دخلی میرٹ کے بغیر ہے، روس نے تعمیری سفارتکاری کے مقابلے میں تصادم کاانتخاب کیا ہے، روس کے اقدام کا مناسب جواب دیں گے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024