Thursday, September 19, 2024, 5:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ

روس کا طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ

طالبان افغانستان کی حقیقی قوت ہیں؛ روسی وزیرخارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

روس افغانستان میں اقتدار میں واپسی کے تین سال بعدطالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی حقیقی قوت ہیں۔

سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے طالبان کو ممکنہ طور پر کالعدم تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ اس حقیقت کو ظاہر کر تا ہے۔

قبل ازیں ایک روسی سفارتی ذریعے نے کہا تھا کہ روس نے افغان طالبان کو اپنے سب سے بڑے سالانہ اقتصادی فورم میں مدعو کیا ہے کیونکہ ماسکو نے طالبان پر سے پابندی ہٹانے جارہا ہے۔

banner

سنہ 2021 میں امریکی افواج کے 20 سالہ جنگ کے اختتام کے بعد طلبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے روس آہستہ آہستہ طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

اگرچہ روس میں طالبان پر ابھی بھی باضابطہ پابندی عائد ہے۔

روسی وزارت خارجہ میں سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ضمیر کابلوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا کہ روس کی خارجہ اور انصاف کی وزارتوں نے صدر ولادیمیر پوتن کو پابندی ہٹانے کے معاملے پر آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو پانچ سے آٹھ جون تک سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ضمیر کابلوف کے مطابق افغان رہنما روایتی طور پر تیل مصنوعات خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ فورم جہاں ایک وقت میں لندن اور نیو یارک کے سی ای اوز کو مدعو کیا جاتا تھا، یوکرین جنگ کی وجہ سے بہت تبدیل ہو چکا ہے۔ اس جنگ نے سنہ 1962 کے کیوبن میزائل بحران کے بعد روس کے مغرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سب سے بڑا بحران پیدا کیا ہے۔

خیال رہے کہ روس نے سنہ 2003 میں طالبان کو باضابطہ طور پر ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا، اگرچہ اس کے اس تنظیم کے ساتھ وقتاً فوقتاً غیررسمی رابطے رہتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024