Sunday, April 6, 2025, 11:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا کا یوکرین پر اب تک کا مہلک ترین حملہ، ہلاکتوں کی تعداد39 ہوگئی،159 زخمی

روس کا کا یوکرین پر اب تک کا مہلک ترین حملہ، ہلاکتوں کی تعداد39 ہوگئی،159 زخمی

حملوں میں اسکولز، اسپتال، شاپنگ سنٹرز اور رہائشی بلاکس نشانہ بنے: یوکرین

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں تازہ فضائی حملے کیے ہیں، قریب دو برس قبل شروع ہونے والی اس جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد سے ان حملوں کو اب تک کے شدید ترین حملے قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو روس کی طرف سے یوکرین میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک جبکہ 159 دیگر زخمی ہوئے۔

قبل ازیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 بتائی گئی تھی۔

یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں کا نشانہ مختلف اسکول، ایک میٹرنٹی اسپتال، شاپنگ سنٹرز اور کئی ایک رہائشی بلاکس بنے۔

banner

ان حملوں کے حوالے سے یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ، ’روس نے اپنے ذخیرے میں موجود قریب ہر ایک ہتھیار سے ہم ‌‌پر حملہ کیا ہے۔‘

یوکرینی فوج کے اندازوں کے مطابق روس نے 158 میزائل اور ڈرون یوکرین کی طرف داغے جن میں سے 114 کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

یوکرینی ایئرفورس کے ترجمان یوری اِگنیٹ نے بتایا کہ یہ روس کی طرف سے جنگ کے ابتدائی دنوں کے علاوہ اب تک کا سب بڑے میزائلوں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ کیا گیا حملہ تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024