104
روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ کر دیا۔
روس کی فضائی فوج نے یوکرین میں واقعہ توانائی کی نجی کمپنی ڈیٹک کے پاور پلانٹس پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے
کمپنی کے مطابق روسی حملے میں ڈیٹک کے 6 پاور پلانٹس تباہ ہو گئے جن کی مرمت میں ڈیڑھ سے 2 سال لگیں گے۔
یوکرینی توانائی کمپنی کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد پاور پلانٹس کی 80 فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہو گئی، جنگ شروع ہونے سے اب تک یہ توانائی نظام پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے، روس نے ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
