Thursday, September 19, 2024, 12:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا یوکرین کے بعد مغرب پر بھی کنسرٹ ہال پر حملے کا الزام

روس کا یوکرین کے بعد مغرب پر بھی کنسرٹ ہال پر حملے کا الزام

مغرب اور یوکرین کی اسپیشل سروسز نے حملہ آوروں کو سہولت فراہم کی : بورٹنیکوف

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے ماسکو کنسرٹ حملے کا الزام یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں پر عائد کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اعتراف کیا ہے کہ ’بنیاد پرست اسلام پسندوں‘ نے یہ خونی حملہ کیا تھا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ حملہ آوروں کا یوکرین کے ساتھ رابطہ تھا۔

روس کی ایف ایس بی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے منگل کو کہا کہ جن لوگوں نے اس حملے کا حکم دیا تھا ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لیکن حملہ آور یوکرین کی طرف جارہے تھے اور اگر وہ وہاں پہنچ جاتے تو ان کے ساتھ کسی ’ہیرو‘ جیسا سلوک کیا جانا تھا۔

بورٹنیکوف نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس کارروائی کی تیاری بنیاد پرست اسلام پسندوں نے خود کی تھی، لیکن مغرب اور یوکرین کی اسپیشل سروسز کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی تھی۔‘

banner

یوکرین نے ماسکو کے کسی بھی الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ وہ اس حملے سے منسلک تھا۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک اعلیٰ معاون نے کہا کہ کریملن اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ’نااہلی‘ کو چھپانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024