Wednesday, March 4, 2026, 2:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس: کنسرٹ ہال حملے کے چار مشتبہ افراد پر دہشت گردی کا الزام عائد

روس: کنسرٹ ہال حملے کے چار مشتبہ افراد پر دہشت گردی کا الزام عائد

چار ملزمان جمہوریہ تاجکستان کے شہری ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ماسکو کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک کنسرٹ ہال پر حملے کے چار مشتبہ افراد پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔

ماسکو کی عدالتوں کے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے مطابق مشتبہ افراد کی شناخت دلیردزون مرزوئیف، سیداکرامی راچابالیزودا، شمس الدین فریدونی، اور مخمدصبیر فیضوف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام چار ملزمان روس میں مقیم سابق سوویت جمہوریہ تاجکستان کے شہری ہیں جب کہ چار میں سے تین نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 22 مئی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

banner

روس نے اتوار کو ماسکو کنسڑ ہال پر حملے پر یوم سوگ منایا جس میں تین بچوں سمیت 137 سے زائد افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024