67
روس نے کہا ہے کہ F-16 طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والے ہماراجائز ہدف ہوں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کو دیے گئے F-16 جنگی طیاروں کو تیسرے فریق کے علاقوں سے استعمال کیا گیا تو وہ روس کے لیے جائز اہداف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ روس کا نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا جمہوریہ چیک پر حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی ہمارا ان ریاستوں کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ ہے، لیکن اگر مغرب یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرتا ہے تو روسی افواج انہیں مار گرائے گی۔