Sunday, November 10, 2024, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جرائم کی عالمی عدالت نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے روس کے ہائی پروفائل شخصیات کو روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے

عدالت نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔

banner

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 کے عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024