Thursday, November 21, 2024, 8:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے اپوزیشن رہنما اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی جیل میں ہلاک

روس کے اپوزیشن رہنما اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی جیل میں ہلاک

نوالنی کو جنوری 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

روس میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما 47 سالہ الیکسی نوالنی جیل میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کی فیڈرل پریزن سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو سیر کے بعد نوالنی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس پہنچی تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ تاحال الیکسی نوالنی کی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

نوالنی وسطی روس کے ولادیمیر خطے میں قائم جیل میں اپنی 19 سالہ قید گزار رہے تھے۔ انھیں روس میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور جس جیل میں ان کی موت ہوئی ہے وہاں انہیں دسمبر میں منتقل کیا گیا تھا۔

روس نے صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی حکومتی شخصیات کی مبینہ کرپشن کے خلاف اٹھائی تھی۔

banner

نوالنی کو جنوری 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024