Thursday, December 26, 2024, 7:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں 19 افراد ہلاک،73 زخمی ہوگئے

روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں 19 افراد ہلاک،73 زخمی ہوگئے

حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کے لیے اوددیسا میں آج قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کی فوج کی جانب سے یوکرین کے علاقے میں میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔

یوکرین کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اینڈری کوسٹن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا بتایا کہ گزشتہ روز اودیسا میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہو گئی۔

اودیسا فوجی انچارج اولیگ کیپر کے مطابق اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کے لیے اوددیسا میں آج قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اودیسا میں روسی دہشت گردی اپنی سرزمین پر لوگوں کی حفاظت کی ضمانت نہ دے سکنے والے ایک دور میں اس دشمن کی کمزوری کی علامت ہے۔

banner

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں اودیسا پر میزائل حملے پر ردعمل میں اس واقعے کو قابل نفرت حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دو میزائل فائر کیے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024