امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین امن معاہدے پر راضی نہیں ہوتے تو امریکا پیچھے ہٹ جائے گا۔
امریکی نائب صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں واشنگٹن، کیف اور یورپی ممالک کے نمائندے نچلی سطح کے مذاکرات کے لیے جمع ہیں۔
امریکی نائب صدر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روس اور یوکرین دونوں کو ایک بہت واضح تجویز پیش کی ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ یا تو ’ہاں‘ کہیں یا پھر امریکا اس عمل سے دستبردار ہوجائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریمیا میں الحاق شدہ زمین کو روسی علاقہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، اور جے ڈی وینس نے کہا کہ اراضی کے تبادلے کسی بھی معاہدے کے لیے بنیادی ہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا،’ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوکرینیوں اور روسیوں دونوں کو اپنی موجودہ ملکیت کا کچھ علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔’