جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے انٹیلیجنس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 600 فوجی ہلاک ہوئے۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیNIS کی بدھ کے روز اسمبلی ممبران کو دی گئی بریفنگ کے مطابق روس کےساتھ مل کر یوکرینی فوج کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا کے اندازاً 4 ہزار700 فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے لئے بند کمرے کی بریفنگ میں جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین محاذ پر شمالی کوریا کے 600 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران 4 ہزار 700 فوجی ذخمی بھی ہوئے۔
اجلاس میں شامل اراکین نے صحافیوں کو بتایا ہےکہ این آئی ایس مطابق جنوری سے مارچ کے درمیان شمالی کوریا کے 2 ہزار زخمی فوجیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز یا ٹرین شمالی کوریا واپس بھیجا گیا ہے۔
خفیہ ایجنسی نے یہ بھی کہاہے کہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کو جلانے کی رسومات روس میں ادا کی گئیں اور ان کی باقیات کو شمالی کوریا واپس بھیجا گیا ہے۔
پیر کے روزشمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرینی ‘نیو نازی’ قابضین کو ختم کرنے اور روسی مسلح افواج کے ساتھ تعاون کرکےکرسک کو آزاد کروانے کے لیے فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں شمالی کوریا کا شکریہ ادا کیا اورکہا تھا کہ ہم، شمالی کوریا کے فوجیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔