Monday, June 2, 2025, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس اور یوکرین میں سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین میں سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ

دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے مزید 307 فوجی رہا کردیے

by NWMNewsDesk
0 comment

سیزفائر کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ناکامی کے دوران روس اور یوکرین نے مزید سینکڑوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

قیدیوں کا یہ تبادلہ کیئف پر بڑے پیمانے پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے چند گھنٹے بعد ہوا جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں فریقوں نےایک دوسرے کے مزید 307 فوجی رہا کیے۔

دونوں فریقوں نے جمعے کو بھی ایک دوسرے کے 390 فوجیوں اور شہریوں کو رہا کیا تھا۔

banner

اختتام ہفتہ مزید جنگی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے جو گزشتہ تین برسوں کے دوران اس جنگ کا سب سے بڑا تبادلہ ہوگا۔

صدر زیلنسکی نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ ’ہم کل مزید قیدیوں کے تبادلے کی توقع کر رہے ہیں۔‘ روس کی وزارت دفاع نے بھی کہا کہ وہ تبادلے کو جاری رکھنے کی توقع رکھتا ہے، تاہم اس نے تفصیلات نہیں بتائیں۔‘

قیدیوں کے اس تبادلے سے چند گھنٹے قبل یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں دھماکوں اور طیارہ شکن توپوں کی گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رات میں جب روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا تو بہت سے شہریوں نے سب وے اسٹیشنوں میں پناہ لی۔

روس کے سنہ 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے پہلی بار دونوں ملکوں کے حکام آمنے سامنے بیٹھ کر مذاکرات کیے رواں ماہ کے آغاز میں ترکی کے شہر استنبول میں اکٹھے ہوئے۔ ان مذاکرات میں سیزفائر پر تو بات چیت کامیاب نہ ہو سکی تاہم دونوں فریق 1,000 جنگی اور شہری قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوئے۔

کیئف میں حکام نے بتایا کہ روس نے یوکرین پر رات کو 14 بیلسٹک میزائلوں اور 250 ڈرونز سے حملہ کیا جبکہ یوکرینی فورسز نے چھ میزائل مار گرائے اور 245 ڈرونز کو ’نیوٹرلائزڈ‘ کیا۔ ان میں سے 128 ڈرونز کو مار گرایا گیا اور 117 کو الیکٹرانک وارفیئر کا استعمال کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024