Monday, June 2, 2025, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ پوتن کے درمیان فون کال سے قبل روس کا یوکرین پر ’بڑا حملہ‘

ٹرمپ پوتن کے درمیان فون کال سے قبل روس کا یوکرین پر ’بڑا حملہ‘

روس کی جانب سے مختلف شہروں پر 273 ٖڈرون حملے کیے گئے؛ ایئر فورس

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس سے کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کیف کے اوبوخیف ضلع میں ایک خاتون ہلاک اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں دارالحکومت کیف سمیت ڈنیپروپیٹروسک اور ڈونیٹسک کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کی ایئر فورس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت روس کی جانب سے مختلف شہروں پر 273 ٖڈرون حملے کیے گئے اور یہ تین برس کے دوران ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

banner

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 273 ڈرون حملے کیے جن میں سے 88 کو مار گرایا گیا جبکہ 128 ڈرون راستہ بھٹک گئے اور کسی نقصان کا باعث نہ بنے۔

یہ حملہ امریکی و روسی صدور کے درمیان جنگ بندی سے متعلق بات چیت سے ایک روز قبل ہوا جو کہ آج ہونی ہے۔

یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ماسکو مغربی مماک کو خوفزدہ کرنے کی غرض سے بیلسٹک میزائل بھی فائر کرے۔
ماسکو کی جانب سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024